خانیوال میں چار سالہ بچی قتل لیکن قاتل کون نکلا؟ یقین کرنا مشکل 

خانیوال میں چار سالہ بچی قتل لیکن قاتل کون نکلا؟ یقین کرنا مشکل 
خانیوال میں چار سالہ بچی قتل لیکن قاتل کون نکلا؟ یقین کرنا مشکل 

خانیوال، لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر خانیوال پولیس نے فوری ایکشن  کرتے ہوئے چار سالہ بچی کے قتل  کا کیس  حل کردیا اور قاتل کو حراست میں لے لیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم بنیامین نے قتل کا اعتراف کرلیا، وہ  معصوم بچی کا چچا نکلا ۔عثمان بزدار کاکہناتھاکہ معصوم بچی کو قتل کرنے والا ملزم قانون کے تحت سخت سزا کا حقدار ہے ، بچی کے غمزدہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کر یں گے ، اس کیس میں نا صرف انصاف ہو گا بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنے گا۔

ان کاکہناتھاکہ بچی کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے، لواحقین کی ہر مدد کی جائے گی ۔