متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی
متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے سبب پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے پروازوں پر عائد پابندی میں 21 جولائی 2021 تک توسیع کردی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں اتوار کو باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹس ٹو ایئرمین میں جنرل سول ایوی ایشن نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبائی امراض کی وجہ سے پاکستان سمیت 14 ممالک کی پروازیں 21 جولائی 2021 تک معطل رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کارگو پروازوں کے ساتھ ساتھ کاروبار اور چارٹر پروازوں کو معطلی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 21 جولائی تک جن ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، ہندوستان، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، کانگو، یوگانڈا، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -