" چنگا دِلبر پیار کیتوئی" معروف فوک گلوکار اللہ دتہ لونے والا انتقال کرگئے

" چنگا دِلبر پیار کیتوئی" معروف فوک گلوکار اللہ دتہ لونے والا انتقال کرگئے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  معروف فوک گلوکار اللہ دتہ لونے والا انتقال کرگئے۔

نجی ٹی وی پبلک نیوز نے اللہ دتہ لونے والا کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا انتقال اپنے آبائی شہر چنیوٹ میں ہوا ہے۔ ان کے صاحبزادے نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ اللہ دتہ لونے والا پنجاب کی فوک گلوکاری کی سب سے بڑی آوازوں میں سے ایک تھے، انہوں نے دہائیوں تک سرائیکی اور پنجابی خطے کے مکینوں کے دلوں پر راج کیا۔ ان کے ایک صاحبزادے ندیم عباس لونے والا بھی گلوکار ہیں اور اپنی منفرد شناخت قائم کرچکے ہیں۔

اللہ دتہ لونے والا کے گانے "چنگا دلبر پیار کتوئی، دو دو تھاں تے پیار وی چنگے ہوندے نئیں، ڈھولے تے ساڈی یاریاں، پیار نال پیار دا جواب ہونا چاہی دا، کوئی دسو ہا سجن دا ہال" ایسے ہیں جو سننے والوں پر سحر طاری کردیتے ہیں۔