تحریک انصاف کے معروف رہنما کے سیکرٹری کو لوٹ لیا گیا

تحریک انصاف کے معروف رہنما کے سیکرٹری کو لوٹ لیا گیا
تحریک انصاف کے معروف رہنما کے سیکرٹری کو لوٹ لیا گیا
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خان خاکوانی کے سیکرٹری آصف خان کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

آصف خان کی جانب سے پولیس کو اندراجِ مقدمہ کیلئے دی گئی درخواست کے مطابق ہونڈا کار میں آنے والے  چار نامعلوم مسلح افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے۔ ڈاکوؤں نے گھر سے چھ لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور 13 تولے زیورات لوٹے اور فرار ہوگئے۔

آصف خان کے مطابق واردات کے وقت ان کا ایک بیٹا اور بھائی باہر سے گھر کے اندر آئے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی گولی مارنے کی دھمکی دے کر خاموش رہنے کا کہا اور کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔