"اک پھُل موتیے دا مار کے جگا"خبریں پڑھتے ہوئے گانا گاکر وائرل ہونے  والی اینکر نے  موسیقی کے میدان میں قدم رکھ دیا

"اک پھُل موتیے دا مار کے جگا"خبریں پڑھتے ہوئے گانا گاکر وائرل ہونے  والی ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچھ برس قبل خبریں پڑھتے ہوئے وقفے کے دوران فوک گانا "اک پھُل موتیے دا مار کے جگا" گا کر وائرل ہونے والی اینکر سمیرا مرزا نے باضابطہ موسیقی کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

سمیرا مرزا  جس گانے کو گا کر وائرل ہوئی تھیں انہوں نے وہی گانا پروفیشنل انداز میں گایا ہے۔ سمیرا مرزا کے گائے ہوئے  "اک پھُل موتیے دا مار کے جگا"  کی موسیقی سید حسن نے ترتیب دی ہے۔ سوشل میڈیا پر  سمیرا مرزا کے پہلے گانے کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔ 

خیال رہے کہ سرائیکی زبان کا یہ گانا متعدد فوک گلوکاروں نے گایا ہے لیکن اس گانے کو اصل شہرت منصور ملنگی مرحوم کی آواز  سے عطا ہوئی۔

مزید :

تفریح -