انڈسٹری کو استحکام دینے میں ٹی وی اداکاروں کا کردا اہم ہے، رزکمالی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹر ی کو استحکام دینے میں ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹ اور پروڈیوسر ز اہم کردار ادا کررہے ہیں تاہم ڈرامہ رائٹر زکی کاوشوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے فلمی رائٹر ز کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ محدود سوچ ر کھنے کی بنا پرفارمولا ٹائپ کہانیاں لکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے فلمیں ناکامی کا شکار ہوجاتی ہیں۔
رزکمالی کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈراموں سے تجربہ اور اعتماد ملا جواب فلموں میں کام آرہا ہے۔