عالمی ادارہ صحت کے وفد کا انسٹیٹیوٹ آفپبلک ہیلتھ کا دورہ

عالمی ادارہ صحت کے وفد کا انسٹیٹیوٹ آفپبلک ہیلتھ کا دورہ

  

 
لاہور(جنرل رپورٹر) عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، لاہور کا دورہ کیا اور قائم مقام ڈین ڈاکٹر صائمہ ایوب و دیگر سینئر ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پرڈبلیو ایچ او پنجاب کے نمائندے ڈاکٹر جمشید، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر یحییٰ کے علاوہ آئی پی ایچ بی ایس ایل  لیب III کے انچارج ڈاکٹر عبید اللہ قاضی، ڈاکٹر شاہد محمود بھی موجود تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈ نے پبلک ہیلتھ لیب کا بھی وزٹ کیا۔ڈاکٹر صائمہ اور ڈاکٹر عبید اللہ قاضی نے ڈاکٹر مہیپالا اور انکے وفد کو ہیضہ کی بیماری کی تشخیص کیلئے واٹر اینڈ سٹول لیب ٹیسٹ کے ایس او پیز بارے بریفنگ دی۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ نے پبلک ہیلتھ سرگرمیوں کے حوالہ سے آئی پی ایچ کی ورکنگ کو سراہا۔