ڈپٹی کمشنر ز کو نرخنامے دکانوں پر آویزاں کرانے کی ہدایت
لاہور (جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں کرانے کی ہدایت جس مین کہا گیا ہے کہ اشیاء کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے. اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔شہری اوور چارجنگ کی شکایت متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو کریں۔