سودکے حق میں اپیل دائر کرنا قابل مذمت،فضل الرحیم اشرفی

سودکے حق میں اپیل دائر کرنا قابل مذمت،فضل الرحیم اشرفی

  


لاہور (نمائندہ خصوصی) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن اشرفی، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، حافظ خالد حسن، پروفیسر مولانا یوسف خان،مولانا محمد اکرم کاشمیری، اور مولانا حافظ مجیب الرحمن نے اسٹیٹ بینک اور دیگر چار بینکوں کی طرف سے سود کے خاتمہ کے بارے میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کے ساتھ اعلان جنگ اور ملکی معیشت کو مزید تباہی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ  سودی نظام کے متبادل اسلام کا نظام معیشت موجود ہے اس حوالہ سے شیخ الاسلام جسٹس (ر) حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ملک و قوم کو سودی نظام سے چھٹکارا اور معاشی بحرانوں سے نکال کر ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا جاسکے۔

  انہوں نے کہا اسٹیٹ بینک سمیت جن چار بینکوں نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی ہے وہ اپنی اپیل فوری واپس لیں ورنہ سودی نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنے والے ان بینکوں کا عوام بائیکاٹ کریں۔