دھاتی ڈورہائی وولٹیج تارکو چھونے سے 11سالہ بچہ جھلس گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں دھاتی ڈورہائی وولٹیج پر چھونے کے باعث کرنٹ لگنے سے 11 سالہ بچہ 80فیصد جھلس گیا جبکہ بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ بھی زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی عثمان کا 11سالہ بیٹا چھت پر کھڑا تھا اس دوران دھاٹی ڈور والی کٹی پتنگ چھت پر آئی جسے حسن نے پکڑنے کی کوشش کی جو چھت کے قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج سے چھو گئی جس کے نتیجے میں حسن کے کپڑوں میں آگ لگ گئی بچے کی چیخوں کی آوز سن کر اس کے والد عثمان نے آگ بجھانے کی کوشش کی جس کے باعث اس کے دونوں ہاتھ جل گئے تاہم اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا کر حسن اور اس کے والد عثمان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال؎ منتقل کر دیا ڈاکٹروں کے مطابق بچے کا جسم 80فیصد جھلس چکا ہے اس کی جان بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔