وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب پانچ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کوطلب کرلیا،کابینہ میں پانچ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو گیارہ بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا کابینہ اجلاس کے 5 نکاتی ایجنڈا کے مطابق قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کابینہ میں پیش ہوگی جبکہ مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بائیس جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی،قانون سازی کمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کاحصہ ہوگی الیکٹرک پنکھوں کے توانائی سے متعلق معیار مقرر کرنے کی منظوری ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ