بلدیاتی الیکشن پر تحفظات، ایم کیو ایم کی پیپلز پارٹی سے معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پیپلزپارٹی کے اتحاد میں دراڑ پڑنے لگی، وزیر اعظم کی یقین دہانی بھی کام نہ آئی اور ایم کیو ایم نے معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دیدی۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور اس کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیوایم نے الزام عائد کیا ہے کہ جن حلقوں میں اس کے امید و ار جیت رہے تھے وہاں نتائج روکے گئے۔سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا اب حد ہوگئی، معاہدے کی وجہ سے خاموش ہیں، اگر پیپلزپارٹی معاہدے سے منحر ف ہوتی ہے توایم کیو ایم بھی بہادر آباد کو تالا لگا کر سڑکوں پرہوگی۔انہوں نے کہا معاہدے میں طے ہوا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمارا اور ہم ان کا مینڈیٹ قبول کریں گے، سکھر، میرپور خا ص میں سیٹیں ایم کیو ایم کو ملنی چاہئیں، اگر حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر ایم کیو ایم کے خدشات کو نہ سْنا گیا تو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخاب نہیں ہونے دینگے۔
متحدہ دھمکی