اقدام قتل اور منشیات سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزم عدم ثبوت پر بری کرنے کے احکامات جاری
پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد طیب نے اقدام قتل اور منشیات سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ملزم کی جانب کیس کی پیروی شاہد خان اور عبید اللہ خان ایڈووکیٹس نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عظمت خان ساکن باڑہ پر الزام ہے کہ وہ تھانہ چمکنی کی حدود اکبر پورہ میں منشیات فروخت کرتاتھا، جس پر پولیس نے مذکورہ جگہ پر چھاپہ مارا، اس دوارن ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتا رکرکے اسکے قبضے سے گیارہ سو گرام چرس اور 250 گرام آئس برمد کی، جبکہ اسکے علاوہ بھی ملزم 3مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، جس پر پولیس نے9اپریل 2019کو دفعہ 9CNSA, 15AA,324کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔