ہنگو‘ اپر اورکزئی‘ کروڑوں کے فنڈ سے تعمیر سڑک میں کرپشن کی گئی

  ہنگو‘ اپر اورکزئی‘ کروڑوں کے فنڈ سے تعمیر سڑک میں کرپشن کی گئی

  


ہنگو (بیورورپورٹ)اپر اورکزئی غلجو تا ماموزئی کروڑوں روپے فنڈ سے بننے والا سڑک کرپشن کا نذر ہو گیا علاقہ مشران کا اس سڑک پر معیاری کام اور مکمل انسپکشن کرانے کا مطالبہ ایک ہفتہ قبل کیا گیا اسفالٹ دوبارہ اجڑ گیا  اپر اورکزئی غلجو تا ماموزئی سڑک پر انتہائی ناقص میٹریل استعمال ہو رہا اس حوالے سے علاقہ مشران ملک الیاس ملک حاجی شکیل اور دیگر نے کہا کہ ماموزئی قبائل کو تاریخ میں پہلی پر سڑک منظور ہوا ہے جو کہ 40 کروڑ روپے کے زائد فنڈ بن رہا ہے لیکن بد قسمتی سے اس سڑک میں انتہائی ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے سڑک پر کیا گیا اسفالٹ ایک ہفتے کے اندر اندر دوبارہ خستہ حال ہوکر دوبارہ خراب ہو گیا انہوں نے کہاکہ اس سڑک پر سخت انسپکشن کیا جائے اور ٹھکیدار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ معیار کے مطابق اس پر کام ہو جائے انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر جاری کام میں پرانے پل کو تعمیر کئے بغیر ان پر سڑک بنایا گیا موڑ وں کو بھی کم نہیں کیا گیا یہ واحد سڑک ہے جو ایک عرصہ دراز کے بعد ماموزئی قبیلے کو بن رہی ہیں اس لئے گزارش ہے کہ اس سڑک کی تعمیر کو معیار کے مطابق کیا جائے اور ناقص کام کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی