ایل آر ایچ کا سیکورٹی گارڈ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ایل آر ایچ کا سیکورٹی گارڈ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

  


پشاور(کرائم رپورٹر)لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال کے سیکیو رٹی گارڈ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال میں ڈیو ٹی پر ما مو ر سیکیو رٹی گارڈ دا د آ فریدی سکنہ باڑہ دوران ڈیو ٹی دل کا دورہ پڑھنے سے گر گئے جسے تشویشنا ک حالت میں ایمر جنسی منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال پشاور کے تر جما ن کے مطابق ڈا کٹرو ں نے سیکیو رٹی گارڈ دا د آفریدی کی مو ت کی تقد یق کر دی ہے انہو ں نے بتایا کہ متو فی پرا ئیو یٹ سیکیو رٹی کمپنی کا ملا زم تھا جو ڈا کٹر ہا سٹل پر ڈیو ٹی پر معمور تھا پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور رپو رٹ درج کر دی ہے۔