اسلام آباد کو آپر یٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی تباہی کی وجہ مخصوص لابی کا قبضہ ہے: وقاص طاہر 

اسلام آباد کو آپر یٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی تباہی کی وجہ مخصوص لابی کا قبضہ ہے: ...

  

لاہور(انٹرویو،میاں اشفاق انجم،تصاویر، ایوب بشیر)اسلام آبادکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی تباہی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ 18 سال سے مخصوص لابی اس پر قابض ہے۔ اور یہ من پسند ووٹرز کے ساتھ 6 دفعہ خود ساختہ الیکشن کے ذریعے مسلط ہوتے آ رہے ہیں۔ اب اسلام آبادکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے ممبران بیدار ہوچکے ہیں۔ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ہائیکورٹ نے 4 جون کو ہونے والے الیکشن کو معطل کرتے ہوئے نئی انتظامیہ اور نئے ووٹرز کے ساتھ نیا الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔ الخدمت گروپ اس قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور طریقے سے کھڑا ہے۔ اور ممبران کو انکا حق دلوانے کے لیے کسی بھی سطح تک جا سکتا ہے۔ الخدمت گروپ اسلام آبادکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے وائس چیئرمین میاں وقاص طاہر کا اپنے خیالات کا اظہار۔ عوام کا پیسا لوٹ لوٹ کر اپنی جائیدادیں اور کاروبار بنا لئے ہیں۔ اور اب یہ لوگ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ یہ سوسائٹی انکی ملکیت ہے۔ جب کہ کو آپریٹوسوسا ئٹی میں تمام ممبرز مالک ہوتے ہیں۔ اور مل کر سوسائٹی کی فلاح کیلئے کام کرتے ہیں۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کے کسی کو الیکشن لڑنے کا حق ہی نہیں بلکہ جو بھی الیکشن لڑنے کیلئے آگے آئے گا وہ اْنکا دشمن ہوگا۔ دشمنی کی حد تک اْس کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں۔ نہ صرف ممبرز کو الیکشن لڑنے سے روکا جاتا ہے بلکہ ٹرانسفر کے وقت یا بعد میں نوٹِس نہ بھیج کر اْنکی ممبرشپ فی اور شئیر منی جمع ہونے سے روکی جاتی ہے تاکہ اْن کو ووٹ ڈال کے ایماندار اور وفادار قیادت کا انتخاب کرنے سے روکا جائے۔ اس طرح انتخابات میں ہزاروں ممبرز کو نظر انداز کر کے ووٹ کے حق سے محروم کر دیتے ہیں اور مخصوص لوگوں کو ووٹر لسٹ کا حصہ بنا کر الیکشن کروا دیتے ہیں۔پچھلی انتظامیہ نے 18 سال میں کبھی کسی کو AGM تک کا نوٹِس نہیں بھیجوایا۔ اْنہوں نے کسی بھی کام کے کرنے میں ممبرز کی رائے کا خیال رکھنا مناسب نہیں سمجھا۔ سوسائٹی کے ترقیاتی کاموں کا یہ عالم ہے کہ 18 سال میں یہ صرف فیز 1 جو کہ 700 سے 800 کنال پر مہیت ہے۔ اْس فیز 1 کا صرف %20 ڈویلپ ہو پایا ہے۔ جبکہ ایکسٹینشن کی مد میں 15000 کنال سے ذیاداہ رقبے کے پلاٹس مارکیٹ میں بیچ کر اپنی جیبیں بھر چکے ہیں۔ آج ان لٹیروں کے ساتھ وہی لوگ کھڑے ہیں جو اپنے مفاد کے لئے انکی لوٹ مار کا ساتھ دیتے  رہے ہیں۔ سوسائٹی کو 20 سال ہو گئے لیکن نہ علاقے کا زمیندار خوش حال ہو پایا اور نہ ہی ممبران اپنی خون پسینے سے کمائی ہوئی رقم سے کی گئی انویسٹمنٹ سے کچھ حاصل کر پائے بلکہ اْلٹا نقصان در نقصان ہی ہوا۔ یہ سب اس لئے ہوا کیونکہ انتظامیہ اپنی اور اپنے کارے خاص لوگوں کی جیبیں بھرنے میں مصروفے عمل رہی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نیالیکشن کمشنر کوووٹرلسٹ پر نظرثانی کرنیاوراسلام آبادکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کیانتخابات2022کوالیکشن رول2019کے تحت ری شیڈول کرنیکی ہدایت دی ہے۔ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عوام فراڈ الیکشن کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اتنا سب ہو جانے کے بعد ممبرز یہ سمجھتے ہیں کہ اس انتظامیہ سے جان چھڑوائی جائے اور نئے الیکشن میں نئے ووٹرز کے ساتھ نئی انتظامیہ لائی جائے جو انکی سوسائٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے۔ الخدمت گروپ کی کامیابی ہی ممبرز کی کامیابی ہے اور انکی سوسائٹی کی فلاح کی آخری اْمید ہے۔
وقاص طاہر

مزید :

صفحہ آخر -