فتح جنگ، زمین کے تنازع پر 2گروہوں میں تصادم، فائرنگ سے 5افراد قتل 

فتح جنگ، زمین کے تنازع پر 2گروہوں میں تصادم، فائرنگ سے 5افراد قتل 

  


اٹک،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک+کرائم رپورٹر)اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد کی جان چلی گئی پولیس کے مطابق فتح جنگ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس حوالے سے ضروری قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے اٹک میں زمین تنازع پر فائرنگ سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی آئی جی پنجاب کی ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی پی او اٹک عمر سلامت نے ڈھوک مغلاں میں جائے واردات کا دورہ کیا اور فوری قانونی کارروائی کو یقینی بنایا گیا  ڈی پی او اٹک عمر سلامت نے بتایا کہ پولیس نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 
آئی جی نوٹس 
5 افراد قتل 

مزید :

صفحہ آخر -