ریڈیو پاکستان کے قومی نشریاتی رابطے پر ”جمہوری نظام میں ووٹ کی اہمیت“ پر مذاکرہ
کراچی(رپورٹ/سلمان احمد خان) ریڈیو پاکستان اسٹوڈیو میں قومی نشریاتی رابطے پر مذاکرہ،ماڈیرئٹر شکیل الدین،پروڈیوسرناہید ضمیر،محمد تسلیم کی سربراہی میں قومی نشریاتی رابطے پر مذاکرہ جمہوری نظام میں ووٹ کی اہمیت،ریکارڈ کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سابقہ ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ،سابق صوبائی وزیر، تجزیہ کار سینئر صحافی آغا مسعود حسین اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر و اینکر پرسن سینئر صحافی مبشیر میر نے ریڈیو پاکستان کے ماڈیرئٹر شکیل الدین،پروڈیوسر ناہید ضمیر، نگراں اعلی محمد تسلیم سے موضوع کے اعتبار سے خصوصی گفتگو کی۔ راحیلہ ٹوانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی جمہوری ریاست ہے اور جمہوریت میں ہر شخص کو آزادی اظہار رائے کا حق اور اپنے ووٹ سے اپنے بہتر مستقبل کو منتخب کرنے کا پورا حق ہے حضرت محمدؐ نے مدینہ منورہ میں پہلی بار معاشرے کی تشکیل کے لئے اعتماد اور درست فیصلہ کرنے کا درس دیتے ہوئے حق دیا وہ ووٹ اورعمل کرنے کا حق ہے، باشعور عوام اپنے ملک پاکستان کے موجودہ حالات سے باخبر ہیں اپنے مستقبل اور ملک پاکستان کے لئے درست فیصلہ کریں۔ راحیلہ ٹوانہ نے مزید کہا پارلیمینٹ ایک مضبوط اور بڑا ادارہ ہے جس نے آئین بنایا اور پا کستان میں رہنے والوں کے لئے قانون سازی کی اور عوامی منتخب نمائندے ایم پی اے،ایم این ایز پارلیمنٹ میں جاتے ہیں، عوام کے دیگر مختلف در پیش مسائل کے حل کے لئے عوام کی آواز بلند کرتے ہیں۔ آغا مسعود حسین نے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں سوشل میڈیا کے حوالے سے کہا کہ سوشل میڈیا آگاہی فراہم کرتا ہے، بہت ساری چیزیں ہم تک پہنچ رہی ہوتی ہیں، آگاہی ملتی ہے جو پاکستان عوام دوست کا اہم کردار ادا کررہے ہیں، بعض اوقات ہمیں منفی پیغامات اور خیالات آتے ہیں جو وطن کی تعمیر اور استحکام کے لئے مناسب نہیں ہوتے، گذارش کروں گا تنقید کرتے ہوئے ان چیزوں کو سامنے لائیں جس کی اصلاح ہو کیونکہ اصلاح ہوگی تو پاکستان ترقی کریگا۔اینکر پرسن سینئر صحافی مبشر میر نے کہا کہ آج کے دور میں قومی سلامتی کی جو اصل پسنوئیاں ہیں وہ پورے ملک کے نمائندوں کیساتھ پارلیمنٹ میں بیٹھی ہیں جتنے اچھے نمائندے ہونگے پارلیمنٹ اتنی اچھی فنگشنل اور ریاست مضبوط گی۔ انھوں نے مزید کہا عوام کی طاقت اور اس کی آواز کے جائز حقوق کے مطابق اس کے فیصلے وہاں ہونا، سنے جانا یہ جمہوریت عوام کی نمائندگی کرنا ہے۔