وزیر اعلیٰ کی 2 فوجی جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

    وزیر اعلیٰ کی 2 فوجی جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

  


پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر دیر کے علاقہ لال قلعہ میں سرکاری سکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں ایک بچے کے جاں بحق اور دیگر کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچے کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچے کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ نے ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کو ملبے تلے دبے بچوں کی بازیابی کیلئے فوری طور پر امدادی کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کوتاہی یا غفلت سرزد ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -