ملتان انسٹی ٹیوٹ آف ڈینسٹنری میں مزید دو یونٹس کا اضافہ

ملتان انسٹی ٹیوٹ آف ڈینسٹنری میں مزید دو یونٹس کا اضافہ

  


ملتان (وقا ئع نگار)ملتان انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے 2 شعبہ (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
جات کے ڈینٹل یونٹس میں اضافہ کیا گیا ہے ہمارے ہسپتال کی او پی ڈی چار سے پانچ سوکے قریب ہے آوٹ ڈور مریضوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے،محکمہ صحت پنجاب گورنمنٹ ڈینٹسٹری ہسپتال کے بجٹ میں مزید اضافہ کرے ان خیالات کا اظہار ملتان انسٹیٹوٹ آف ڈینٹسٹری کے ایم ایس ڈاکٹر طارق حمید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملتان ڈینٹسٹری ہسپتال میں 37 باتھ رومز کی تعمیر ومرمت،ڈائیگناسٹک شعبہ کو 5 یونٹ سے10 یونٹ اور پیڈو ڈونٹکس 7 یونٹ سے 12 یونٹ کردیے گئے ہیں۔ڈینٹل پرچیز بڑھادی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرنسپل ڈاکٹر امجد باری کی مستقل تعیناتی کی وجہ سے ٹیم ورک کے طور پر ہسپتال کی مزید ترقی کیلئے خدمات دے رہے ہیں انکی سربراہی میں میڈیکل ڈینٹل کالج اپنے مطلوبہ رزلٹ مکمل کررہا ہے اور انشا اللہ میڈیکل ڈینٹل کالج کے سٹوڈنٹس کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہمارے ہسپتال میں چھوٹے سرجری کیسز کیے جاتے ہیں اور پیچیدہ قسم کے بڑے ڈینٹل سرجری کیسز کو نشتر ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے جس کیلئے نشتر ہسپتال 29 نمبر فیملی وارڈ میں 5پرائیویٹ کمرے مختص ہیں۔ڈاکٹر طارق حمید نے مزید بتایا کہ ڈینٹسٹری ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اور اس میں جدید طرز کے انسٹرومنٹ سرجری کیلیے پرچیز کیے گئے ہیں۔ہماری پنجاب گورنمنٹ  محکمہ صحت سے اپیل ہے کہ مریضوں کے روزانہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے۔تاکہ ہم ہسپتال میں آنیوالے تمام ڈینٹل کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات سے مستفید کرسکیں