بوریوالا،مختلف علاقوں میں سات وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان
بوریوالا(تحصیل رپورٹر)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
میں مسلسل اضافہ،لوٹ مار کرنے والے جرائم پیشہ گروہ بے لگام ہوگئے، پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، سات مختلف وارداتوں میں ڈاکو12لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے،شہری شدید خوف میں مبتلا،پولیس نے تاحال مقدمات درج نہیں کئے، تفصیلات کے مطابق پہلی واردات میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار چھٹا میل کے قریب پیٹرول پمپ مالک عمر یعقوب سے گن پوائنٹ پر 10 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،دوسری واردات میں نواحی گاں 189ای بی کے قریب محمد وسیم اور تابش نامی نوجوان سے تین نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر 2 موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار،تیسری واردات میں 2 نامعلوم ڈاکووں نے محمد آصف سکنہ حبیب کالونی سے سبز منڈی کے قریب اسلحہ کے زور پر 15 ہزار روپے نقدی چھین لی،چوتھی واردات میں 2 نامعلوم ڈاکو ممتاز ولد نور محمد سکنہ چک نمبر 37 کے بی سے چک نمبر 271 ای کے قریب اسلحہ کے زور پر اسکی موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،پانچویں واردات محمد سلیم ولد قدیر علی اور محمد نبیل ولد اصغر علی کے سے چک نمبر 201 ای بی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو ڈاکووں محمد سلیم اور محمد نبیل سے 20 ہزار روپے نقدی اور 2 موبائل فون چھین کر رفو چکر ہوگئے لیے چھٹی واردات بختاور علی ولد خادم حسین سے چک نمبر 245 ای بی کے قریب 3نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون چھین لیا ساتویں واردات سفیان سکنہ چک نمبر 245 ای بی کے ساتھ ہوئی جہاں پر 3نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہو گئیتمام وارداتوں کی اطلاع پولیس کو کردی گئی پولیس مصروف تفتیش ہے#