میران شاہ میں پولیوٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق

میران شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں پولیوٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز " کے مطابق میرانشاہ کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈانڈ گاوں میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔