منحرف ارکان کو نکال کر ووٹنگ دوبارہ کروا لیتے ہیں ؟عدالت کے حمزہ شہبازکے حلف لینے کیخلاف کیس میں ریمارکس

منحرف ارکان کو نکال کر ووٹنگ دوبارہ کروا لیتے ہیں ؟عدالت کے حمزہ شہبازکے حلف ...
منحرف ارکان کو نکال کر ووٹنگ دوبارہ کروا لیتے ہیں ؟عدالت کے حمزہ شہبازکے حلف لینے کیخلاف کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبازکے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کے فیصلے کیخلا ف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ منحرف ارکان کو نکال کر دوبارہ وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹنگ کروا لیتے ہیں۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز" کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں5رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔ حمزہ شہباز کے وکیل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ 14 اپریل کو تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا، پھر سپریم کورٹ میں صدر پاکستان نے آرٹیکل 63 کی تشریح کے لئے ریفرنس دائر کر دیا۔

 سماعت کے دوران دونوں وکیلوں نے دلائل مکمل کیے عدالت نے کہا کہ معاونت کریں کہ 16اپریل کی صورتحال پر واپس جائیں تو کیا ہوگا،اس صورت میں وہی پریزائڈنگ افسر پولنگ کروائے گاجس نے 16تاریخ کو کی تھی جس پر پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی سپیکر کے ذریعے پولنگ کو بھی چیلنج کیا ہے ، عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن ڈپٹی سپیکر ہی کروائے گا کیونکہ اس پر ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے، پولنگ دوبارہ ہو توبحران سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟۔
عدالت نے قرار دیا کہ 12 بجے تک کیس کو ملتوی کر رہے ہیں ،کیس کا فیصلہ آج ہی کرنا چاہتے ہیں ، اس لیے وکیل پی ٹی آئی اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب 12بجے ہدایات لے کر پیش ہوں ۔