وزیراعظم شہبازشریف کی اسحاق ڈار سے ملاقات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا 

وزیراعظم شہبازشریف کی اسحاق ڈار سے ملاقات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ...
وزیراعظم شہبازشریف کی اسحاق ڈار سے ملاقات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا 

  


 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہاری افراد سے ملنے کے وزیراعظم کے اقدام کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو ان کو ان لوگوں سے ملنے سے روکا جائے جن کو عدالت نے اشتہاری قرار دیاہے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو کیسے روکا جائے ، کون سی رٹ پٹیشن بنتی ہے ، وکیل اکرم چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کہاں پر ملاقات کی ہے ، وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے لندن میں ملاقات کی ہے ۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست قبل از وقت ہے صرف خدشے کی بنیاد پر کیسے دیکھ سکتے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

مزید :

قومی -