بھارت میں مسلمان صحافی 2018 میں کی گئی ٹوئٹ پرگرفتار

دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی صحافی کی کشمیریوں کے حق میں 2018ءمیں کی گئی پوسٹ کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔
"انڈیا ٹو ڈے" کے مطابق نئی دہلی پولیس نے بھارتی صحافی محمد زبیرکو 2018 میں کی گئی ایک تصویر ٹوئٹ کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔بھارتی صحافی پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔پوسٹ کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت میں کی گئی تھی ۔بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی صحافی کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ پر صر ف تنقید کی بنیاد پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا، دوسری جانب اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ سچ کی ایک آواز دبانے سے ہزاروں ایسی آوازیں جنم لیں گی، آخری فتح سچ ہی کی ہوگی۔
یاد رہے کہ محمد زبیر گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے اسلام کے بارے میں نازیبا بیانات کو منظر عام پر لائے تھے۔