آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت، پاکستان کو میمورنڈم آف اکنامک پالیسی کا مسودہ موصول

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان قرض معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکٹھا کر سکے گا۔
Early this morning, the Government of Pakistan has received an MEFP from the IMF for combined 7th and 8th reviews.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 28, 2022
ذرائع کے مطابق اب امید ہے کہ پاکستان کو جولائی کے شروع میں آئی ایم ایف سے نئی قسط مل جائے گی۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام 8 ارب ڈالر تک بڑھانے اور آئندہ سال تک توسیع کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔