جمیعت علماء اسلام نے سندھ حکومت کیخلاف تحریک چلانےکا اعلان کردیا
لاڑکانہ (ویب ڈیسک) وفاق میں حکومتی اتحاد میں شامل اہم جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلانےکا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی نتائج مسترد کرتے ہیں،کارکنان پر تشدد اور دہشت گردی کے مقدمات کے بعد وفاق میں اتحاد پر غور کریں گے۔رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب میں ہمارےکارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں اور ہمارے ہی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔ راشد محمود سومرو نے پارٹی قیادت سے بھی زرداری بھگاؤ، سندھ بچاؤ تحریک شروع کرنےکا مطالبہ کردیا۔