انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر سے مہنگا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں کمی کے بعد 25 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں مسلسل اونچی اڑان کے بعد ڈالرکی قیمت میں استحکام دیکھا گیا تھا۔ منگل کے روز انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالرکی قدر میں 25 پیسے اضافہ دیکھا گیا، ایک ڈالر 207 روپے 75 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔