نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورے سے متعلق اہم اعلان کر دیا 

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورے سے متعلق اہم اعلان کر دیا 
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورے سے متعلق اہم اعلان کر دیا 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کا برصغیرکا دورہ فروری کے اوائل میں ختم ہوگا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان میں رواں سال دسمبر اور جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہوگی، کیوی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنا ہے۔

مزید :

کھیل -