کارڈیالوجی ہسپتال کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم خراب ، عارضہ قلب کے مریضوں کی حالت خراب ہونے لگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایئر کنڈینشنر سسٹم خراب ہونے سے متعد د دل کے مریضوں کی حالت خراب ہونے لگی۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق پی آئی سی کا ایئر کنڈیشنر سسٹم خراب ہونے سے عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کی حالت خراب ہو رہی ہے، رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی ایمرجنسی اور انتظار گاہ کے اے سی بھی خراب ہو گئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق 26ایئر کنڈیشنرز خراب ہوئے ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ ہسپتال کے کچھ ایئر کنڈیشنرز گیس لیک ہونے کے باعث خراب ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنر کافی پرانے تھے جس وجہ سے خراب ہوئے ہیں ، نئے ایئر کنڈیشنرز خریدے جا رہے ہیں شام تک ایئر کنڈیشنر سسٹم ٹھیک ہو جائے گا۔