امریکا میں تیزرفتار ٹرین اور ٹرک میں تصادم,3افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

امریکا میں تیزرفتار ٹرین اور ٹرک میں تصادم,3افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی
امریکا میں تیزرفتار ٹرین اور ٹرک میں تصادم,3افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

  

میزوری(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکا میں لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی تیز رفتار ٹرین کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے "سی این این "کے مطابق امریکی ریاست میزوری میں خوفناک ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثہ تیز رفتار ٹرین کے کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، ٹرین میں 250 مسافر موجود تھے، تصادم اتنا خطرناک تھا کہ 8 بوگیاں الٹ گئیں، ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو پہلے ایک سکول میں منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

شدید زخمی ہونے والے مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -