پاکستان ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا 

پاکستان ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان ...
پاکستان ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈو ل جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیڈول کے مطابق سہ فریقی سیریز کرائسٹ چرچ میں 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جائے گی جبکہ پاکستانی ٹیم سیریز کا حصہ بننے کیلئے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ کیلئے روانہ ہو گی ۔ 

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا، 8 اکتوبر کو پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرےگی۔اس کے بعد بابر اعظم الیون کا 11 اکتوبر کو پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، 13 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرا لیگ میچ کھیلیں گی جب کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -