پیرس میں چیمپئین سپر لیگ کے معاملے، سارسل ٹیم نے پیرس زلمی ٹیم کو ہراکر فائنل جیت اپنے نام کر لی

پیرس میں چیمپئین سپر لیگ کے معاملے، سارسل ٹیم نے پیرس زلمی ٹیم کو ہراکر فائنل ...
پیرس میں چیمپئین سپر لیگ کے معاملے، سارسل ٹیم نے پیرس زلمی ٹیم کو ہراکر فائنل جیت اپنے نام کر لی

  

پیرس (عاکف غنی ملک) فرانس میں  پاکستانی نژاد فٹ بال کھلاڑیوں کے مابین چمپئن سپر لیگ کے مقابلے ہوئے، اس پی ایس ایل فرانس میں 9 ٹیموں نے حصہ لیا  جن ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ان میں سارسل، پیرس زلمی، گوساں ول، پی ای ایم، کے یو ایچ، لو برجے، کرائی، ولی اے لو بیل، اور گارج لے گونس شامل تھیں۔

ان میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوئیں جن چار ٹیموں میں سیمی فائنل کا مقابلہ ہوا ان میں کرائی بمقابلہ پیرس اور گوسانول بمقابلہ سارسل شامل تھیں۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پیرس زلمی اور سارسل دونوں فائنل میں آگئیں۔ فائنل میں سارسل نے ایک زبردست مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 2 گولوں سے پیرس زلمی کو شکست دے دی۔ اس ٹورنامنٹ میں سارسل پہلے، پیرس زلمی دوسرے اور گونسانول تیسرے نمبر پر آئیں۔ اس سلسلے میں ذائقہ ریسٹورنٹ ولی اے لو بیل میں تقسیم انعامات کی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کو آرگنائزر کرنے میں راجہ تابش، اسد اقبال، شیخ صہیب، عاطف الیاس اور عبدالسمیر شامل تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ولی اے لو بیل  کے ڈپٹی مئیر پاکستانی نژاد راجہ محمد جمیل تھے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں پہلا، دوسرا اور تیسرا کپ انعام میں دیا گیا۔ اس کے علاوہ جن لوگوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ان میں بہترین کھلاڑی طیب نذیر، بہترین نوجوان کھلاڑی ظفر مسرور، بہترین سٹرائیکر گلریز عبدل اور بہترین گول کیپر صابر مہران شامل تھے۔ جن کھلاڑیوں کو بہترین ٹیم کے لئے انعامات تقسیم کئے گئے۔ ان کھلاڑیوں میں صابر مہران، طیب نذیر، راحیل بٹ، چوہدری ولید، عبدل گلریز، ظفر مسرور، مہیت سنگھ اور ارسلان مرزا شامل تھے۔ ڈپٹی مئیر راجہ محمد جمیل اور سماجی رہنما عبدا لصبور بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی یہ سرگرمیاں نوجوان نسل کے لئے بہت بہترین ہیں اور اس سے نوجوانوں کو اپنی راہیں متعین کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کھیل -