بلوچستان عوامی پارٹی نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے 2 نام تجویز کر دیے

بلوچستان عوامی پارٹی نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے 2 نام تجویز کر دیے
بلوچستان عوامی پارٹی نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے 2 نام تجویز کر دیے

  

 اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے دو نام تجویز کر دیے۔

چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے بی اے پی نے سابق جج احمد خان لاشاری اور غلام اعظم قمبرانی کا نام تجویز کیا ہے۔ بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا دیا ہے۔ دوسری جانب، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے لیے ایک دو روز میں نام فائنل کرلیا جائے گا۔

مزید :

قومی -