حکومت نے افغانستان کے ٹرانسپورٹرز کا ویزا سے متعلق سب سے بڑامسئلہ حل کر دیا 

حکومت نے افغانستان کے ٹرانسپورٹرز کا ویزا سے متعلق سب سے بڑامسئلہ حل کر دیا 
حکومت نے افغانستان کے ٹرانسپورٹرز کا ویزا سے متعلق سب سے بڑامسئلہ حل کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے افغان ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کی منظوری دیدی ہے ، فیصلے سے وسط ایشیاء، افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دیدی گئی ہے ، کابینہ نے سات نکاتی ایجنڈا منظور کر لیاہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو چھ ماہ کا ملٹی پل ویزا دیا جائے گا ، اس کے علاوہ قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔
اجلاس میں مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی، حج پالیسی 2022 کا نیا مسودہ منظور کر لیا گیاہے جبکہ الیکٹرک پنکھوں کے توانائی کے معیار کو بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ، کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی نے 23 جون کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -