بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی امیدوار کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے سنگین الزام لگا دیا

بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی امیدوار کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی مقامی ...
بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی امیدوار کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے سنگین الزام لگا دیا

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ   پیپلزپارٹی کےنو منتخب امیدوار  کے کامیاب ہوتے ہی  ہمارےگھروں پر حملے کیےگئے ہیں ، لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا  اور پولیس ہماری ایف آئی آر درج نہیں کررہی، ہمیں انصاف دیاجائے، تحریک  کے حامیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے تحریک انصاف کےمقامی رہنمائوں اور حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دعویٰ کیا کہ وارڈ نمبر "12"میں پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونےوالے امیدوار چیتن گوئل نےہمارا جینا حرام کردیا ہے، پولیس ہماری داد رسی نہیں کررہی بلکہ  دباؤ ڈالا جارہا ہےکہ ہم صلح کرلیں۔

ڈی کے کولہی ،گینی بائی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کیاجائے ورنہ ہم وسیع احتجاج اور دھرنا دینےپر مجبور ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -