کنویں میں گرے ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد جاں بحق

کنویں میں گرے ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد جاں بحق
 کنویں میں گرے ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد جاں بحق

  

 راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ میں واقع گاوں ٹھٹہ میں کنوئیں میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ٹھٹہ گاوں میں کنوئیں کی صفائی کے دوران ایک شخص نیچے گرا جس کو بچانے کی کوشش میں دیگر 7 افراد بھی کنوئیں میں گر گئے جن میں سے 3افراد  زہریلی گیس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے،ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیموں کے 10 اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ آپریشن کے دوران کنوئیں سے 5 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جس میں سے مزید 2 افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

ریسکیو کا کہنا تھا کہ زندہ بچ جانے والے افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ تھانہ روات پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

قومی -