موسم کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،30جون سے مون سون بارشوں کا امکان 

 موسم کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،30جون سے مون سون بارشوں کا امکان 
 موسم کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،30جون سے مون سون بارشوں کا امکان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 30جون سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا  ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب ، خلیجی ممالک سے مرطوب ہوائیں 29جون کو بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی،ہوائیں رواں ہفتے کے آخر میں جنوبی علاقوں میں زیادہ شدت سے پھیل سکتی ہیں۔30جون تا 4جولائی تک اسلام آبا د، راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ میں موسلادار بارش ہو گی۔3تا 5جولائی ، کراچی حیدر آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے ، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ، رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 3سے 5جولائی تک سمندر کی طلا طم خیزی کے باعث محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے،۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، خضدار ،لسبیلہ ، نصیر آباد ،آوران ، بارکھان اور کوہلو کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ،جبکہ کشمیر، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے، رپورٹ کے مطابق درجہ حرار ت میں کمی ، آندھی تیز ہواوں سے کمز ور انفراسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے،محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو اس دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی چاول کی کاشت کیلئے مفید ہو گا،

مزید :

قومی -ماحولیات -