موٹروے پولیس نے شاہد آفریدی کا 1500 روپے کا چالان کر دیا تو سٹار سابق کھلاڑی نے کیا کیا ؟ جانئے 

موٹروے پولیس نے شاہد آفریدی کا 1500 روپے کا چالان کر دیا تو سٹار سابق کھلاڑی نے ...
موٹروے پولیس نے شاہد آفریدی کا 1500 روپے کا چالان کر دیا تو سٹار سابق کھلاڑی نے کیا کیا ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سے لاہور آتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث موٹروے پولیس نے سابق سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا چالان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے تیزرفتاری پر گاڑی کو روکا جس میں شاہد آفریدی سوار تھے تاہم انہیں قوانین کی خلاف ورزی پر 1500 روپے جرمانہ کیا گیا ۔شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیلفی لی اور اہلکاروں کی غیر جانبداری پر ان کی تعریف بھی کی ۔ شاہد آفریدی کی سیلفی اور چالان کی رسید سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔

مزید :

قومی -