امیتابھ بچن کی بالی ووڈ کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات ، تصویر وائرل ہوگئی

امیتابھ بچن کی بالی ووڈ کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات ، تصویر وائرل ہوگئی
امیتابھ بچن کی بالی ووڈ کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات ، تصویر وائرل ہوگئی
سورس: @instagram/amitabhbachchan

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف سپر سٹار امیتابھ بچن کی بھاس، دلکر سلمان، نانیر فلم ساز پرشانتھ نیل اور ناگ اشون کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر نے سب کو حیران کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ بلاک بسٹر تصاویر شیئر کی ہیں جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا،ایک ساتھ اتنے ستاروں کو دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔تجربہ کار اداکار نے سپر سٹارز پربھاس، دولکر سلمان، نانی اور فلم ساز پرشانتھ نیل اور ناگ اشون کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی. اداکار امیتا بھ بچن نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ" ایک شام سینما کے اہم شخصیات کے ساتھ ،،،.. پربھاس ، باہوبلی؛ پرشانت - ڈائریکٹر" کے جی ایف ٹو" ایک مخصوص" اے بی"؛ راگھویندر راو - پروڈیوسر ڈائریکٹر، لیجنڈری؛ نانی اسٹار , فلم ٹی وی  "دولقیور "سٹار ملیالم تامل ہندی , ناگی اشون، ڈائریکٹر پروجیکٹ" کے" فی الحال .. اور فلم سنیما اور کام پر بات کرنے کی خوشی۔"

دوسری پوسٹ عامر خان کی امیتابھ بچن کی گاڑی کی کھڑکی پر دستک دینے کی تصویر تھی۔اس تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ "اور جیسے ہی میں جانے ہی والا ہوں .. میری کار کی کھڑکی پر دستک ہوئی اور یہ عامر ہے .. خدایا! ایک شام میں اتنے افسانوی دوست،" ۔

وا ضح رہے کہ اداکاہ امیتابھ بچن کے آنے والے پروجیکٹس میں آیان مکھرجی کی براہماسترا، ساتھی اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کا ریمیک شامل ہیں۔ اس سے قبل آنجہانی اداکار رشی کپور اس فلم میں کام کرنے والے تھے۔ انہیں آخری بار ناگراج منجولے کی جھنڈ میں دیکھا گیا تھا، جس نے شاندار جائزوں کا آغاز کیا۔ وہ جلد ہی ٹی وی کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 14ویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔

مزید :

تفریح -