کراچی والوں کی سنی گئی ،پیپلز بس سروس کیلئے مزید 100بسیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی والوں کی سنی گئی ،پیپلز بس سروس کیلئے مزید 100بسیں کراچی پہنچ گئیں
کراچی والوں کی سنی گئی ،پیپلز بس سروس کیلئے مزید 100بسیں کراچی پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں پیپلز بس سروس کیلئے مزید 100بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ گئی ہیں جن میں سے 90بسیں کراچی میں چلائی جائیں گی جبکہ 10بسیں لاڑکانہ کیلئے ہیں ۔
نجی ٹی وی "سماء"کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس کے تحت مجموعی طور پر 230بسیں چلائی جائیں گی،پیپلز بس سروس کا گزشتہ روز چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افتتاح کیا تھا ، پیپلز بس سروس کے تحت کراچی میں 7روٹس پر نئی بسیں چلائی جائیں گی،کراچی میں 230جبکہ لاڑکانہ میں 20نئی بسیں روڈ پر نظر آئیں گی۔