سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ڈالنے پر فائرنگ، خاتون ہلاک

سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ڈالنے پر فائرنگ، خاتون ہلاک
 سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ڈالنے پر فائرنگ، خاتون ہلاک

  

اٹلانٹا (ویب ڈیسک)  امریکی ریاست جارجیا کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں  کسٹمر نے سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ڈالنے پر غصہ میں آکر ملازمین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ملازم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس نے کہا کہ سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ تھا جس پر  گاہک نے اپنا غصہ ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے ملازمین پر نکال دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر 26 سال جبکہ زخمی ہونے والی ملازمہ کی عمر 24 سال ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -