فلم" قائداعظم زندہ باد" کا پہلا گانا ریلیز، ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے شاندار ڈانس نے سب کو حیران کر دیا

فلم" قائداعظم زندہ باد" کا پہلا گانا ریلیز، ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے ...
 فلم
سورس: @instagram/mahirakhan

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی   ادکارہ ماہرہ خان اور  اداکار فہد مصطفی کی نئی فلم" قائداعظم زندہ باد" کا پہلا گانا "لوٹا رے" ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں دونوں کے خوبصورت ڈانس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔کچھ صارفین نے ان کے کردار کی تعریف کی تو بیشتر اسے سلمان خان اور "افغان جلیبی" کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ادکارہ ماہرہ اور فہد مصطفی کی نئی فلم" قائداعظم زندہ باد "کے چرچے تو پچھلے دو ہفتوں سے چل رہے ہیں ,لیکن فلم کے پہلے گانے کی ریلیز کے بعد سب کی خوشی میں اضافہ ہو گیا ۔ اس گانے "لوٹارے"  میں  ماہرہ اور فہد نے اپنی بہترین پرفارمنس اور ڈانس سٹیپس نے سب کے دل جیت لیے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


واضح رہے کہ اس گانے کو گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار اسرار شاہ نے اپنی سریلی آواز میں  گایا ہے جبکہ اس کی موسیقی کو شانی ارسچ نے ترتیب دیا۔اداکار فہد مصطفی اور ماہرہ خان پہلی بار ایک ساتھ  سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ 

مزید :

تفریح -