آئس کریم پارلر کے مالک کے بھائیوں نے 13 سالہ ملازم کو ذبح کرکے لاش واش روم میں پھینک دی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں آئس کریم پارلر کے مالک کے بھائیوں نے 13 برس کے ملازم کو قتل کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق مجاہد نامی ملازم بچے کو ذبح کرکے لاش واش روم میں پھینک دی گئی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو پکڑ لیا جب کہ پولیس دیگر ملزمان کی تلاش میں تاحال ناکام ہے۔