محرم الحرام پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا :ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو

محرم الحرام پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا :ڈپٹی کمشنر ملتان ...
 محرم الحرام پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا :ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ محرم الحرام پر سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شر پسندی اور مذہبی انتہا پسندی سے اپنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی اجلاس میں شریک تھے 
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ محرم پر انارکی کو فروغ والوں کی ضلع بندی کی جائے گی اس موقع پر اجلاس میں ماتمی لائسنس داروں کے وفد نے خاور حسین بھٹہ کی قیادت میں مسائل پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے روٹس اور حساس مقامات پر فوری انتظامات کا آغاز کریں۔ضلعی انتظامیہ مقررہ مدت میں تمام تعمیراتی کام مکمل کرے گی۔طاہر وٹو نے اپیل کی کہ لائسنسداران قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔