چوہدری شجاعت نے پنجاب میں حمزہ شہباز کی حمایت کے دعووں کی تردید کردی

چوہدری شجاعت نے پنجاب میں حمزہ شہباز کی حمایت کے دعووں کی تردید کردی
 چوہدری شجاعت نے پنجاب میں حمزہ شہباز کی حمایت کے دعووں کی تردید کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کی حمایت کے دعووں کی تردید کردی۔ 

ق لیگی صدر نے کہا کہ میں صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ صوبائی اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چوہدری پرویز الہٰی کو ہی ووٹ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ق لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی نظم و ضبط کی پابندی کی ہے، انشاء اللّٰہ وہ چوہدری پرویز الہٰی کی ہی حمایت کریں گے۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا، اس طرح کی بےبنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -