اپنے حمل سے یکسر لاعلم طالبہ نے اچانک بچے کو جنم دیدیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک اپنے حمل سے یکسر لاعلم طالبہ نے اچانک بچے کو جنم دے دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس 20سالہ لڑکی کا نام جیس ڈیوس بتایا گیا ہے جو یونیورسٹی آف ساﺅتھ ہیمپٹن میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہے۔ وہ پیٹ درد کی شکایت کے ساتھ ٹوائلٹ گئی جہاں اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی۔
جیس ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس میں حمل کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا پیٹ بڑھا۔ وہ آخری وقت تک نہیں جانتی تھی کہ ماں بننے والی ہے۔ جیس کا کہنا تھا کہ ”بچے کی پیدائش پر مجھے پہلے تو ایک شدید جھٹکا لگا مگر اب میں ماں بن کر بہت خوش ہوں۔ میں نے اپنے بیٹے کا نام فریڈی اولیور ڈیوس رکھا ہے۔“