گوجرانوالہ : دن دیہاڑے سپر سٹور میں ڈکیتی، چھ ڈاکو 4لاکھ0 4 ہزار روپے لوٹ کر فرار

گوجرانوالہ : دن دیہاڑے سپر سٹور میں ڈکیتی، چھ ڈاکو 4لاکھ0 4 ہزار روپے لوٹ کر ...
گوجرانوالہ : دن دیہاڑے سپر سٹور میں ڈکیتی، چھ ڈاکو 4لاکھ0 4 ہزار روپے لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) نواحی علاقہ ڈھلہ چٹھہ میں چھ ڈاکو دن دیہاڑے ڈی مارٹ سپر سٹور سے چار لاکھ 40 ہزار روپے نقدی  لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکو  گزشتہ روز سہ پہر  چار بجے چھ ڈاکو کیلاسکے دربار سائیں حسین کے سامنے واقع سپر سٹور میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور گاہکوں اور سٹور کے مالک ابو سفیان کو یرغمال بنا کر   لوٹ مار کرتے رہے۔ ڈاکوؤں نے سٹور میں موجود گاہکوں سے  بھی نقدی وغیرہ چھین لی ۔ ڈاکوؤں نے  سٹور میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی کیبلز کو بھی کاٹ دیا اور واردات کے بعد  دو  موٹرسائیکلوں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع 15 پر کرنے سے پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔سپر سٹور کے مالک نے  آر پی او گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔