ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملکی تاریخ میں پہلی بار چھ ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرلیا۔
ترجمان ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالی سال 2021-22 کیلئے پانچ ہزار 829 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا ابتدائی ہدف مقرر کیا گیا تھا جو گزشتہ ہفتے پورا کرلیا گیا تھا۔ ایف بی آر پر عزم ہے کہ 30 جون تک 6100 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کا ٹارگٹ حاصل کرلے گا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاریخ ساز کامیابی پر چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے اپنی پوری ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔