بھارت میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ، پانچ افراد ہلاک

بھارت میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ، پانچ افراد ہلاک
بھارت میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ، پانچ افراد ہلاک

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی کمپنی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن کا ہیلی کاپٹر ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے 9 افراد کو لے جانے والے ایک آئل کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس  میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ہیلی کاپٹر کو ممبئی کے ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ ہیلی کاپٹر سمندر کے پانی میں کچھ دیر تک تیرتا بھی رہا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔